in

اہم خبر: تحریک لبیک کا احتجاج، خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع

News-Outlook_urdu-version

منگل 13اپریل کی چند اہم خبروں کا احوال۔

کراچی اور لاہور سميت ملک کئی شہروں ميں تحريک لبيک کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

پاکستان ميں رمضان المبارک کا چاند ديکھنے کيلئے مرکزی رويت ہلال کميٹی کا اجلاس آج پشاور ميں ہوگا۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کابینہ میں مزید 4 وزراء شامل کرنے کی منظوری، حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

سعودی عرب سميت خليجی ممالک ميں آج پہلا روزہ ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ميں تراويح کی ادائيگی ہئی۔ يورپ کے کئی ممالک ميں بھی اہل ايمان آج روزہ رکھيں گے۔

جنوبی افريقا نے دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو 6وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی، چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ تیسرا ٹی20 کل کھیلا جائے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو کرونا ويکسين کی قيمت 10 روز ميں مقرر کرنے کا حکم دے ديا۔ کراچی کے ويکسينيشن مراکز پر نئی چينی ويکسين لگنا شروع ہوگئی۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے آٹھ سوالات کا جواب مانگ ليا جس پر جواب آج جمع کرانے کی ہدايت کر دی گئی۔ برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی دينی ہوگی۔ چینی اسکینڈل ميں اگلا ہفتہ شوگر ملز مالکان پر بھاری پڑنے کا امکان ہے، سوالنامے کا تسلی بخش جواب نہ دينے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹریفک کی نئی صورتحال:احتجاج کےباعث ہائی ویزاورسڑکیں مختلف مقامات پربند

ٹریفک کی نئی صورتحال:احتجاج کےباعث ہائی ویزاورسڑکیں مختلف مقامات پربند

حکومت فنکاروں کورائلٹی کی ادائیگی کیلئے کام کررہی ہے

حکومت فنکاروں کورائلٹی کی ادائیگی کیلئے کام کررہی ہے