in

کراچی: طارق روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیاگیا

کراچی: طارق روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیاگیا

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر جھیل پارک کے قریب سے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل ملی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

انچارج سی ٹی ڈی انسپکٹر سرور کمانڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین مقامات پر دہشتگردی کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں، طارق روڈ پر جھیل پارک کے قریب سے مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موٹر سائيکل ميں نصب دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ بم میں بال بیئرنگ بھی استعمال کئے گئے تھے، دھماکے کی صورت میں 20 میٹر تک بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق موٹر سائیکل کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب بم ایک میگنیٹک آئی ای ڈی (امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس) تھی، ریت کی بوریوں کا استعمال کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلال مقصود نےعدنان صدیقی کی ویڈیو کو نیا رنگ دےڈالا

بلال مقصود نےعدنان صدیقی کی ویڈیو کو نیا رنگ دےڈالا

لاہور:2سالہ بچےکاقتل،خون کےنشانات گھرسےملے،پولیس

لاہور:2سالہ بچےکاقتل،خون کےنشانات گھرسےملے،پولیس