in

تلہ کنگ میں امام مسجد کا 4بچیوں سے ریپ

تلہ کنگ میں امام مسجد کا 4بچیوں سے ریپ

پنجاب کے علاقے تلہ گنگ میں امام مسجد نے نائب امام کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر 4 بچیوں کو ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

تلہ گنگ کی مسجد کے امام مولوی اور نائب امام نے قرآن پڑھنے کیلئے آنیوالی بچیوں کو مسجد سے ملحقہ رہائشی کمرے میں ریپ کا نشانہ بنایا۔

سماء کے پروگرام آواز میں چلنے والی رپورٹ کے مطابق امام اور اس کے ساتھی نائب امام نے بچیوں کے ساتھ ریپ کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مسجد کے ساتھ رہائشی کمرے میں بچیوں کو ریب کا نشانہ بناتا جبکہ نائب امام ویڈیو بناتا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن چکوال فیصل کے مطابق جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی ہم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم کا موبائل چیک کرنے پر مزید ویڈیو ملیں اور ان ویڈیو میں بھی بچیوں کے ریپ یا نازیبا حرکات کی جارہی تھیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعہ 8 ماہ پرانا ہے، ملزم بچیوں کو ویڈیوز سے بلیک میل کرکے ریپ کا نشانہ بناتا رہا، ملزمان کیخلاف ثبوت اور گواہان موجود ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ درندگی ہے، چاہے مدرسے میں ہو یا یونیورسٹی میں قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو اسی مسجد کے مینار کے ساتھ لٹکا دینا چاہئے جہاں پر یہ گھناؤنا فعل ہوا ہے، جب بھی ایسا واقعہ ہوتا ہے اس کی مذمت کی جاتی ہے، درندگی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہانگیرترین کیخلاف اقدامات انصاف نہیں، عبدالحئی دستی

جہانگیرترین کیخلاف اقدامات انصاف نہیں، عبدالحئی دستی

ماورا حسین دنیا کا سب سے خوبصورت تحفہ مل گیا

ماورا حسین دنیا کا سب سے خوبصورت تحفہ مل گیا