in

پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی، راناثناء

پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی، راناثناء

ن لیگ اورپی پی مفادات کی جماعتیں ہیں، علی اسجدملہی

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی قیادت کو آفر بھی کی تھی کہ اگر آپ کہتے ہیں تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں، آج پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں حکومت سے ووٹ لینے کی جو غلطی پیپلزپارٹی سے ہوئی اس کی ان کے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آج کے فیصلے اور ناراضگی سے اپنی غلطی چھپانے کی کوشش کی ہے لیکن ان کو اس غلطی کی وضاحت دینی ہوگی کہ انہوں نے یہ بے اصولی کیوں کی۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی غلطیاں سالوں تک پیچھا کرتی ہیں اور یہ غلطی سالوں تک پیپلزپارٹی کا پیچھا کرتے رہے گی، یہ کوئی پارلیمانی روایت نہیں ہے کہ آپ بنے اپوزیشن لیڈر اور ووٹ حکومت سے لے لئے، یہ پی پی کا غلط فیصلہ تھا پیپلزپارٹی کو اس غلطی کی اصلاح کرنی چاہئے تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کرونا ویکسین کی قیمت 10دن میں مقرر کرے،عدالت

حکومت کرونا ویکسین کی قیمت 10دن میں مقرر کرے،عدالت

بلال مقصود نےعدنان صدیقی کی ویڈیو کو نیا رنگ دےڈالا

بلال مقصود نےعدنان صدیقی کی ویڈیو کو نیا رنگ دےڈالا