in

حکومت کرونا ویکسین کی قیمت 10دن میں مقرر کرے،عدالت

حکومت کرونا ویکسین کی قیمت 10دن میں مقرر کرے،عدالت

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو کرونا ویکسین کی قیمت 10 روز میں مقررکرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت جسٹس نديم اختر نے ريمارکس ديے کہ قیمت مقرر ہونے کے بعد قانونی نکات پر فیصلہ دیا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ فریقین تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرادیں۔

ڈريپ کے وکيل نے عدالت کوبتايا کہ حکومتی ایس آر او کے خلاف عدالتی اسٹے کی وجہ سے کابينہ تذبذب کا شکار ہے جس پر جسٹس نديم اختر نے ريمارکس دیے کہ اس حوالے سے کابینہ کی رہنمائی کیوں نہیں کی گئی، عدالت نے قمیت مقرر کرنے سے کب روکا تھا۔

عدالت نے این سی او سی کو ویکسین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اپريل تک ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کی معروف اداکارہ نے شادی کے چند روز بعد ہی خودکشی کرلی

بھارت کی معروف اداکارہ نے شادی کے چند روز بعد ہی خودکشی کرلی

پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی، راناثناء

پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی، راناثناء