in

افغانستان میں امن اور مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے،جرمنی

افغانستان میں امن اور مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے،جرمنی

عمران خان بھی دورہ جرمنی کے خواہشمند ہیں

جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا کہ شاہ محمود قريشی کو جرمنی آمد پر خوش آمديد کہتے ہيں۔ ملاقات میں سياسی اور اقتصادی صورت حال پر غور کيا گيا۔ جرمنی اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ خطے ميں امن کيلئے پاکستان نے بہت قربانياں ديں۔ افغانستان ميں امن کيلئے پاکستان کا کردار اہميت کا حامل ہے۔ پاکستان نے افغان مہاجرين کی ميزبانی ميں کوئی کسر نہيں چھوڑی ہے۔

مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے حصول میں جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تجارت کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ افغان معاملے سمیت دیگر امور پر پاکستان جرمنی کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا کو چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان جرمن ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ ویکسین کی فراہمی کیلئے جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ خطے میں قیام امن سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ مذاکرات کیلئے بھارت کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ جرمنی کی طرح پاکستان بھی افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویمن پولیس کا  فحاشی کے اڈے پر چھاپہ , مردو خواتین گرفتار

ویمن پولیس کا  فحاشی کے اڈے پر چھاپہ , مردو خواتین گرفتار

کوٹ ادو میں استاد کے تشدد سے بچہ جاں بحق

کوٹ ادو میں استاد کے تشدد سے بچہ جاں بحق