اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج
فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار نوجوان کی ہلاکت پر سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پٹرولنگ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ناکے پر گاڑی نہ رکنے پر تعاقب کیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہری کی جان گئی لیکن مقتول کے کزن نے پولیس کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور وقاص موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے خلاف لواحقین نے سمندری روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔
کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ وقاص اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب سے واپس جا رہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روکا اور بعد میں گاڑی پیچھے لگا کر روکا اور وقاص کو باہر نکال کر گولیاں ماری جبکہ 3 ساتھیوں کو بھی ڈالے میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔