in

اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج

اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج

اسامہ ستی قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردی گئی ہیں، جب کہ مقدمے کے مدعی ( والد) نے اے ٹی سی کے جج کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مقدمے کے مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اے ٹی سی سے تفصیلی فیصلے کی کاپی ملنے پر فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

قبل ازیں 12 اپریل بروز پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔ جب کہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

اس موقع پر ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔ ملزمان نے دائر درخواست میں مؤقف اپناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کو خارج کرے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی استدعا پر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں، جب کہ ایک ملزم مدثر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کے پانچوں سابق پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کیا تھا۔ ملزمان میں مدثر اقبال، شکیل احمد، محمد مصطفیٰ، سعید احمد اور افتخار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 22 سالہ اسامہ ندیم ستی 2 جنوری کو اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے (سابق کشمیر ہائی وے) پر جی 10 کے اشارے سے کچھ میٹر آگے پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس کی گولیوں سے جاں بحق ہوئے تھے۔

واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے معاملے کی عدالتی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ واقعہ پر پولیس کا مؤقف یہ تھا کہ ڈکیتی کی کال کے بعد مشکوک معلوم ہونے والی کالے شیشوں والی گاڑی کو اے ٹی ایس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کے نتیجے میں اسامہ ستی کی ہلاکت واقع ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

IHC afp

اسلام آباد ہائیکورٹ: رمضان میں صرف ارجنٹ کیسزپر سماعت ہوگی

PM Imran Khan 1

اوورسیز پاکستانیوں نے 2بلین ڈالرز بھیج کرریکارڈ قائم کردیا، وزیراعظم