کراچی کے علاقے ملير ميمن گوٹھ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔
پوليس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ سے لاش ملی جس کی شناخت 35سالہ ناصر حسین کے نام سے ہوئی۔ مقتول کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر گولی مار کر قتل کیا گیا۔
جناح اسپتال ميں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس ميں مقتول کے ایک ہاتھ کی ہڈی تشدد سے متاثر ہوئی۔ سینے پر لگنے والی گولی پیٹ سے باہر نکلی۔
پوليس حکام کا کہنا ہے کہ ناصر کو کسی اور مقام پر قتل کے بعد لاش کو میمن گوٹھ میں پھینکا گیا۔ لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ناصر بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور گلشن اقبال ميں پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ مقتول 3 بيٹيوں کا باپ تھا۔