in

آن لائن ویزا سےسیاحت کو فروغ اورمعیشت کا فائدہ ہوگا،شیخ رشید

آن لائن ویزا سےسیاحت کو فروغ اورمعیشت کا فائدہ ہوگا،شیخ رشید

کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک سفرکرنے والوں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

اتوار کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پروفاقی وزیر داخلہ نےايئرپورٹ پر قائم امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کيا جبکہ امیگریشن حکام نے بریفنگ دی۔شيخ رشيد نے کہا کہ تیز ترین امیگریشن کے لئے کاؤنٹرز کی تعداد کو دگنا کیا جائے۔

انھوں نےایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے سندھ کو ہدایت کی کہ نئے کاؤنٹرز کی تکمیل اگلے ایک مہینے تک مکمل کی جائے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقيم پاکستانی ہمارااثاثہ ہیں اور ملکی معاشی ترقی میں ان کا کردار سب سے نمایاں ہے۔اس لئےایسے اقدامات کيے جائیں کہ دنیا میں پاکستان کابہترین تشخص اجاگر ہو۔وزير داخلہ نے کہا کہ آن لائن ویزا سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوگل نے علیزے شاہ کو اداکارہ رمشا خان کی بیوی بنادیا

گوگل نے علیزے شاہ کو اداکارہ رمشا خان کی بیوی بنادیا

کراچی: سخی حسن میں بینک لُٹ گیا،30 سے زائد لاکرز توڑ دئیے

کراچی: سخی حسن میں بینک لُٹ گیا،30 سے زائد لاکرز توڑ دئیے