in

جےیو آئی کا اسرائيل نامنظور ملين مارچ، ٹریفک پلان جاری

JUI-F march

کراچی ميں جمعيت علمائے اسلام (ف) کے تحت اسرائيل نامنظور ملين مارچ آج منعقد کيا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد پہنچے گا جہاں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدين خطاب کريں گے۔

ملین مارچ کے سلسلے میں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹ پلان بھی جاری کر ديا ہے جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔ ملین مارچ کی وجہ سے نیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے۔

پلان کے تحت دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر ديا جائے گا اور صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی۔

ٹاور سے آنے والی گاڑیوں کو صدر دواخانہ سے پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ بڑی ٹریفک، بس اور مزدہ کوچز کو پریڈی چاک کی طرف موٹر دیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

جیل چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک گرومندر ایم اے جناح روڈ پر بھیجا جائے گا۔ دوپہر 2 بجے پیپلز چورنگی والا کٹ بند کردیا جائے گا۔

لیاقت آباد آنے والی ٹریفک چورنگی گھوم کر یونیورسٹی روڈ تک چلی جائے گئی۔

اسکے علاوہ کارساز روڈ، ملینیم روڈ اور نیو ٹاون روڈ بند کردیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

 نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

Khi ambulance

کراچی: ملیر میمن گوٹھ سے تشدد زدہ لاش برآمد