in

کراچی: سخی حسن میں بینک لُٹ گیا،30 سے زائد لاکرز توڑ دئیے

کراچی: سخی حسن میں بینک لُٹ گیا،30 سے زائد لاکرز توڑ دئیے

سيکیورٹی گارڈ کوحراست میں لے کرتفتیش کا آغاز

کراچی کےعلاقے سخی حسن کے قریب 4مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹ لیا۔ڈکیت بینک کا ڈی وی آرسسٹم بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نےسيکیورٹی گارڈ کوحراست میں لے کرتفتیش کا آغاز کردیا۔واقعے میں 30 سے زائد لاکر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔

ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب پولیس کے مطابق ڈکیت بینک میں داخل ہوئے اور سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا۔ ڈاکوؤں نے گیس سلنڈرز اور کٹر مشین کے ذریعے 34 لاکر کاٹ ڈالے۔

ایس ایس پی سینٹرل نےبتایا کہ بينک ميں رات کے اوقات ميں ايک ہی سيکيورٹی گارڈ تھا اور وہ دوست کے ساتھ کھانا کھانےگيا تھا۔جيسے ہی وہ بينک واپس پہنچا تو ملزمان بھی اندر داخل ہوگئے اوررات9 بجےسےصبح5 بجے تک بینک میں رہے۔ ملزمان جاتےہوئےسيکيورٹی گارڈ سے اسلحہ اور بينک کا ڈی وی آر سسٹم بھی لے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آن لائن ویزا سےسیاحت کو فروغ اورمعیشت کا فائدہ ہوگا،شیخ رشید

آن لائن ویزا سےسیاحت کو فروغ اورمعیشت کا فائدہ ہوگا،شیخ رشید

بیوی نے اپنے شوہر کو زندہ جلادیا افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

بیوی نے اپنے شوہر کو زندہ جلادیا افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی