in

پاکستان میں1روزمیں مزید114 افراد کرونا سے انتقال کرگئے

پاکستان میں1روزمیں مزید114 افراد کرونا سے انتقال کرگئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 روز میں مزید 114 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 43 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

اتوار کو این سی او نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 50 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کیسز کی مثبت شرح 10.96 فیصد ہے۔پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے۔سب سے زیادہ پنجاب میں 64 اموات، خیبرپختونخوا میں 32 اموات ہوئیں۔ سندھ 6،اسلام آباد 6،آزاد کشمیرمیں 4 اور بلوچستان میں 2 مریضوں کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔

 این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 66 ٹیسٹ کئےگئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار18 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے 630 اسپتالوں میں 4 ہزار 920 مریض کرونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں۔ ملتان میں 81 فیصد، لاہور 79، گجرانوالہ 88 اور اسلام آباد میں 57 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کا نکاح ہو گیا

اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کا نکاح ہو گیا

سعودی عرب میں پٹرول مہنگا ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

سعودی عرب میں پٹرول مہنگا ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے