in

پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اورایک ہی دن عید منائیں گے،طاہراشرفی

پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اورایک ہی دن عید منائیں گے،طاہراشرفی

کسی مسجد یا مدرسے کو بند نہیں کیا جائیگا

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اس سال پورے پاکستان میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور ایک ہی دن عید منانے کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی مساجد یا مدارس کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی۔ حکومت کسی مدرسے یا مسجد پر قبضہ نہیں کر رہی بلکہ آج مدرسہ اور مسجد پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد میں فاصلہ تقریب ہر جگہ موجود ہے، رمضان المبارک میں بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے، گزشتہ سال کی کورونا ایس او پیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہو گا، عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔ پورے ملک کی مساجد اور مدارس میں ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے، پاکستان میں کسی مسجد یا مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بار پشاور میں ہو رہا ہے۔ رویت پر اتفاق کیلئے اجلاس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ اس بار ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوئس اکاؤنٹس کیس کھولنے کے احکامات دےدیئےہیں،شیخ رشید

سوئس اکاؤنٹس کیس کھولنے کے احکامات دےدیئےہیں،شیخ رشید

موبائل کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائیگا،وزیراعظم

موبائل کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائیگا،وزیراعظم