in

سوئس اکاؤنٹس کیس کھولنے کے احکامات دےدیئےہیں،شیخ رشید

سوئس اکاؤنٹس کیس کھولنے کے احکامات دےدیئےہیں،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ براڈ کمیشن نے سوئس اکاؤنٹ کیس کھولنے کے احکامات دیئے ہیں۔ گزشتہ حکومت کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سیاسی طور پر زندہ ہیں۔ افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ افواہوں کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں ہے۔ پیوٹن اور ٹرمپ نہیں مان رہے، ہم الیکشن نتائج مان رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔ عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل لگائی جائے۔ عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔ ہمیں ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے،جوتیوں میں دال بانٹ رہی ہے۔ تحریکِ انصاف کا منشور ہے کہ چوکیدار کا کردار ادا کرتے ہوئے ہر ایک کا احتساب کریں گے۔

ڈسکہ الیکشن سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ دو پہلوانوں میں سے ہمیشہ ایک جیتا ہے۔ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے۔

شہزاد اکبر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں، وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں۔ ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے جب کہ جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور کے مزید 5 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور کے مزید 5 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اورایک ہی دن عید منائیں گے،طاہراشرفی

پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اورایک ہی دن عید منائیں گے،طاہراشرفی