in

کراچی میں آج بھی گرمی برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں آج بھی گرمی برقرار رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ کراچی میں بھی آج گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ درجہ حرارت 38 سے 39 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 38 فیصد ہے۔ شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برس سکتی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ تاہم پاراچنار(خیبرپختونخوا) میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:وزیراعظم آج کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کاافتتاح کرینگے

اہم خبر:وزیراعظم آج کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کاافتتاح کرینگے

بشریٰ انصاری کی بہن و اداکارہ سنبل شاہد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

بشریٰ انصاری کی بہن و اداکارہ سنبل شاہد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں