in

اٹک: شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

اٹک: شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز کی جانب سے کارروائی اٹک کے علاقے میں کی گئی۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کا آغاز ہوا تو دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے۔ دہشتگروں کی اپنی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا، جس کی شناخت نیاز کے نام سے کی گئی ہے۔

آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مارا جانے والا دہشت گرد سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے میں ملوث تھا۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم جماعت کا کارکن تھا اور اس نے 2014ء میں دو درجن سے زائد شہریوں کو قتل کیا تھا۔ نیاز کے سر کی 60 لاکھ قیمت مقرر تھی۔ دہشت گرد کے پاس سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اہم خبر:وزیراعظم آج کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کاافتتاح کرینگے

اہم خبر:وزیراعظم آج کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کاافتتاح کرینگے