in

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز اتوار11 اپریل کو بلاول ہائوس کراچی میں طلب کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دن ایک بجے بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا۔ کووڈ کی وجہ سے جو اراکین شرکت نہیں کرسکتے وہ ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سے مل کر اپنے ذاتی مفادات کے لیے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ اگر پی پی پی استعفے نہیں دیتی تو جے یو آئی اور ن لیگ مل کر استعفے دیں گے۔

شاریہ مری نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی واضح کریں کہ وہ کب اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر شوکاز نوٹس کب جاری ہوگا؟۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بھی بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: تین بچوں کی پراسرار ہلاکت

کراچی: تین بچوں کی پراسرار ہلاکت

اٹک: شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

اٹک: شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک