in

بیساکھی میلہ:15 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

بیساکھی میلہ:15 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

این سی او سی نے کرونا کی موجودہ ایس او پیز میں 13اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

این سی او سی نے بیساکھی میلے کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ 15ممالک  سے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان ممالک میں برطانیہ،برازیل ،ساؤتھ افریقہ ،کولمبیا،پرتگال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پیرو، بوسٹوانا، آئرلینڈ، کینیا اور موزمبیق سے بھی شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ  190ممالک کے شہری پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھا کر پاکستان آ سکیں گے۔ ان ممالک میں بھارت،افغانستان،آذربائجان، ارجنٹائن،بحرین،بنگلہ دیش،بلغاریہ، فرانس، یونان، گرین لینڈ، ایران،عراق شامل ہیں۔ اٹلی،کویت، مالدیپ،نیپال، میکسیکو،اومان سنگاپور،سوئٹزرلینڈ، ترکی، امریکا والوں کیلئے بھی ٹیسٹ لازم ہے۔ تاہم ان ممالک سے بچے اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد پاکستان نہیں آسکتے۔پی سی آر ٹیسٹ منفی اور 96 گھنٹے سے پرانا نہ ہونے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ بیساکھی میلے کے دوران ایک علاقے کے لوگ ایک ساتھ رہیں۔اجتماعی لنگر سے اجتناب کر کے پہلے سے پیک کھانا استعمال کیا جائے اورمیلے کے دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائےجب کہ ہاتھ ملانا اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے۔

ہفتے کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل کے وسط تک ویکسین کافی مقدار میں پاکستان پہنچ جائے گی۔اجلاس میں رمضان المبارک میں ویکسینیشن پلان پر بھی گفتگو ہوئی۔

این سی او سی نےرمضان المبارک سےمتعلق لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس 12 اپریل کو طلب کرلیا جس میں رمضان میں ایس او پیز پرعملدرآمد پر خصوصی توجہ دینے کےلیے اقدامات پر غور ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Firdous-Ashiq-Awan-1

ڈسکہ ضمنی انتخاب: فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس

کروناوائرس: بلوچستان میں دو روز کیلیےبین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند

کروناوائرس: بلوچستان میں دو روز کیلیےبین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند