in

این اے75: پولنگ کاوقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

این اے75: پولنگ کاوقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

این اے75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طور پر جاری رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

این اے 75کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع وقت پر شروع ہوا، پولنگ بغیر تعطل کے شام 5بجے تک جاری رہی۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب: فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس

لیکشن کمیشن نے انتہائی سخت سیکیوٹی میں بیلٹ باکس، مہریں اور دیگر انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سامان کو انتہائی سیکیورٹی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن آفس پنجاب میں بیٹھ کر ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کریں گے۔

کمشنر آفس سیالکوٹ میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار کے مبینہ دھاندلی کے خدشات پر کہا ہے کہ محض مفروضوں پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

گزشتہ انتخاب میں بدنظمی کے باعث اس بار مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے باوجود ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے اپنے اعلان پر قائم ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹک ٹاک سٹارکنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا 

ٹک ٹاک سٹارکنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا 

لاہور میں افسوسناک واقعہ ماں نے اپنے لخت جگر موت کے گھاٹ اتاردئیے

لاہور میں افسوسناک واقعہ ماں نے اپنے لخت جگر موت کے گھاٹ اتاردئیے