in

بھارت میں 11ہندوؤں کاقتل، پاکستان کامعاملہ ہرفورم پر اٹھانے کافیصلہ

بھارت میں 11ہندوؤں کاقتل، پاکستان کامعاملہ ہرفورم پر اٹھانے کافیصلہ

پاکستان نے مظلوم ہندؤوں کی آواز بننے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے شہر جودھپور میں قتل ہونیوالے 11 پاکستانی ہندؤوں کا معاملہ ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھی غمزہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کو انصاف دلا کے رہیں گے۔

بھارت میں اگست 2020ء میں انتہاء پسندوں کے ہاتھوں 11 پاکستانی ہندؤوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ غمزدہ خاندان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور بھارتی حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظاہرے میں جاکر مظلوموں کی ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے معاملے کی تحقیقات میں مودی حکومت کے عدم تعاون پر سخت مذمت کی۔

شاہ محمود قریشی نے سماء کے سوال پر معاملہ تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کی حامی بھی بھرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہائی کمیشن پوری تگ و دو کر رہا ہے، بھارت آئیں بائیں شائیں کررہا ہے، متاثرہ خاندان کی خاتون کے مطابق بھارت پلانٹڈ لوگوں کے ذریعے کیس کا حلیہ بگاڑ رہا ہے۔

سربراہ ہندو کونسل رمیش کمار نے بھی بھارت کی مجرمانہ خاموشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کہ 7 ماہ گزرنے کے باوجود بھارت سے جواب نہیں آرہا، بھارتی کو کسی عالمی معاہدے کا خیال نہیں، قتل کی تحقیقات شیئر کریں۔

ہندو برادری نے بھارتی ہائی کمیشن میں یادداشت بھی پیش کرتے ہوئے میتوں اور ایف آئی آر کی فوری فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یقین دلایا کہ اپنے شہریوں کے قتل کا حساب لینے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی تجویزدیدی

وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی تجویزدیدی

ویڈیو: ہم تو شُغل کررہے تھے، ڈاکوؤں کاشہری سے مکالمہ

ویڈیو: ہم تو شُغل کررہے تھے، ڈاکوؤں کاشہری سے مکالمہ