in

بلوچستان میں سرکاری ملازمین کا 12روز سے جاری دھرنا ختم

Quetta protest

بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے 12 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

بلوچستان کے مختلف شہروں سے آئے ہزاروں سرکاری ملازمین نے عبدالستارایدھی چوک پر تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا تھا  تاہم بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پرسرکاری ملازمین نے 12 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر ایک ماہ تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ دھرنا دیں گے۔

عدالت کے ریمارکس تھے کہ ملازمین نے دھرنا دے کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیے رکھا اور ججز کا راستہ بھی روکا گیا۔ ملازمین کی قیادت مافیا بنی ہوئی ہے۔ ہم بے بس نہیں کہ آئین کی خلاف ورزی پر خاموش رہیں۔

درخواست صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اقبال کاسی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سماعت چیف جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

بلوچستان سرکاری ملازمین احتجاج: خضدار میں میٹرک کا پرچہ ملتوی

سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر اور دوسری جانب سے ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے عہدیدار اور نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کو جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ دھرنا فوری طور پر ختم کیا جائے، اس حوالے سے عدالت نے گرینڈ الائنس کے نمائندوں سے استفسار کیا کہ کیا دھرنا ختم کر دیا ہے، جس پر انہوں نے بتایا کہ دھرنے کے شرکاء کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ آپ جاکر چیک کریں کہ دھرنا ختم ہوگیا ہے، جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک دھرنا ختم نہیں کیا گیا اور سڑک نہیں کھلی، جس پر جسٹس کامران ملاخیل نے کہا کہ جب تک روڈ نہیں کھلتا ہم یہیں بیٹھے ہیں، ورنہ سب جیل جائیں گے۔

عدالت نے حکومتی کمیٹیوں کو گرینڈ الائنس دھرنے کی کمیٹی سے مذاکرات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹیاں پیر کو مذاکرات سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این اے75: ضمنی انتخاب کا میدان آج سجےگا

این اے75: ضمنی انتخاب کا میدان آج سجےگا

اہم خبر:یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج آج سے شروع

اہم خبر:یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج آج سے شروع