in

اہم خبر:یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج آج سے شروع

اہم خبر:یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج آج سے شروع

ذیل میں آج کے دن کی اہم خبروں کا خلاصہ آپ کیلئے دیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز آج سے ہوگا۔ چینی، آٹا، دالوں، مشروبات، کھجور سمیت 19 اشیاء پر ریلیف دیا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رش کا امکان۔

کوہاٹ کے پہاڑی علاقے سے 16 لاشيں ملی ہیں۔ لاشيں جموں تور چھپر ميں ايک ہی مقام سے نکالی گئيں۔ لاشيں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہيں،2011 ميں لاپتا ہوئے تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین شانگلہ میں میں ہوگی۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا پہلا ٹی20 میچ آج ہوگا۔ 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ حفیظ 100واں میچ کھیلیں گے۔

حلقہ این اے75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات آج دوبارہ ہوں گے۔ لاہور کی ٹیم کوریج کیلئے وہاں جائےگی۔

سرکلر ریلوے، کڈنی ہل، رفاعی پلاٹوں پر قائم شادی ہالز سپريم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سرکلر ریلوے نو ماہ میں چلانے کا حکم۔ رفاعی پلاٹوں پر قائم شادی ہالز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدايت۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ ننانوے سال کی عمر ميں انتقال کر گئے۔ ملکہ نے ملک بھر ميں 8 روزہ سوگ کا اعلان کر ديا۔ آخری رسومات اور4 تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Quetta protest

بلوچستان میں سرکاری ملازمین کا 12روز سے جاری دھرنا ختم

سیشن کورٹ: جہانگیراورعلی ترین کی2مقدمات میں ضمانت میں توسیع

سیشن کورٹ: جہانگیراورعلی ترین کی2مقدمات میں ضمانت میں توسیع