in

جہانگیرترین نے وزیراعظم کو دھمکی دی ہے، مصدق ملک کادعویٰ

جہانگیرترین نے وزیراعظم کو دھمکی دی ہے، مصدق ملک کادعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں نہیں پرانے کیس میں منجمد کئے گئے ہیں، جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپ کی حکومت کو الٹا دونگا۔

رہنماء مسلم لیگ ن مصدق ملک نے سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں چل رہا کہ تحریک انصاف جہانگیر ترین کے ساتھ ہے یا مخالف، حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ ادارے آزاد ہیں، ادارے خاک آزاد ہیں کہ وزیر پہلے بتادیتے ہیں کہ فلاں پکڑا جائے گا اور وہ گرفتار ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول یا بجلی کا بحران ہو، آٹا یا ادویات کا، حکومت کا بیانیہ ہوتا ہے کہ یہ سب مافیا کروا رہے ہیں، کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ان کو کام نہیں آتا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی صرف وزیراعظم کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے ہورہی ہے، جب تک جہانگیر ترین وزیراعظم ہاؤس سے بے دخل نہیں ہوئے تھے تو عمران خان ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں منجمد نہیں کئے گئے بلکہ انکے خلاف مہنگے شیئر خریدنے کا مقدمہ درج کیا گیا، جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپکی حکومت کو الٹا دوں گا۔

رہنماء تحریک انصاف عثمان ڈار نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن سے سب نے گزرنا تھا یہ نہیں ہوسکتا کہ احتساب صرف دوسروں کا ہو، جہانگیر ترین کا کیس عدالت میں ہے، عدالتیں آزاد ہیں، وہ خود کو کلیئر کرالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو اشارہ ضرور کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم سے دور کیا جارہا ہے، اپوزیشن کے لوگ جہانگیرترین کو وزیراعظم کا اے ٹی ایم کہتے تھے، آج ان کا دفاع کررہے ہیں، اپوزیشن کی حالت کتنی قابل رحم ہے کہ ان کو آج جہانگیرترین کا دفاع کرنا پڑرہا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر جہانگیر ترین کا نام انکوائری کمیشن میں نہ ہوتا تو اپوزیشن کے لوگوں نے آج کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اے ٹی ایم کو بچالیا، جہانگیر ترین کے ساتھ جو لوگ کھڑے تھے وہ صرف اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے، اگر وہ اراکین اسمبلی عمران خان کے بغیر الیکشن لڑیں تو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اگر چینی مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرتے تو آج چینی 200 روپے فی کلو ملتی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری

جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری