in

کراچی:نالوں کے متاثرین کی آبادکاری کیلیے کمیٹی قائم

کراچی:نالوں کے متاثرین کی آبادکاری کیلیے کمیٹی قائم

کراچی میں نالوں پر جاری انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےلیے سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے ماتحت ’بحالی اور آبادکاری کیلیے ورکنگ کمیٹی‘ تشکیل دیدی۔

کمیٹی کی سربراہی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کریں گےجبکہ دیگر اراکین میں ڈپٹی کمشنرز، کے ایم سی میونسپل کمشنر، کے ڈی اے ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کے سینئر افسر اور ڈی ایم سی، تکنیکی ماہر اور سول سوسائٹی کے دو ممبر شامل ہیں۔

کمیٹی کی جانب سے کام کےدائرہ کار فیصلہ بھی کیاگیا ہے کمیٹی ورکنگ پیپر تیار کرے گی جس میں تمام ممبرز کی سفارشات اور تجاویز شامل ہیں جبکہ کمیٹی کے تمام ممبران چار ہفتوں میں سفارشات کو حتمی شکل دینگے۔

کمیٹی متاثرین کےمعاملات کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کی سفارش مرتب کرے گی۔

کام کو موثر طریقے سے سرانجام دینےکےلیے کمیٹی ون کو شہری (این جی او) کی جنرل سیکریٹری عنبر علی بھائی کررہی ہیں جبکہ کمیٹی ٹو کی قیادت کے ایم سی میونسپل کمشنر افضل زیدی کریں گے۔

کمیٹی ون کی کیا ذمہ داری ہوگی:

عنبرعلی بھائی کی سربراہی میں کمیٹی متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرے گی۔ متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات کو شفاف طریقے سے اکٹھا کریگی، تکنیکی ماہرین کی مدد سے جمع شدہ ریکارڈ کو محفوظ اور مرتب کریگی جبکہ تمام ریکارڈ سرکاری حکام کے حوالے کریگی۔

کمیٹی ٹو کیا ذمہ داری ادا کرے گی:

کمیٹی ٹو (ون) کی رپورٹ آنے کےبعد بورڈ آف ریونیو ممبر اور اراضی کےمعاملات دیکھنے والی ایجنسیوں کےممبران کو رپورٹ پیش کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا موقف اپنایا؟ کہانی میں نیا موڑ 

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا موقف اپنایا؟ کہانی میں نیا موڑ 

عوام کے مطالبے پر ملیرایکسپریس وے کاروٹ تبدیل کردیاگیا، ناصرشاہ

عوام کے مطالبے پر ملیرایکسپریس وے کاروٹ تبدیل کردیاگیا، ناصرشاہ