in

عوام کے مطالبے پر ملیرایکسپریس وے کاروٹ تبدیل کردیاگیا، ناصرشاہ

عوام کے مطالبے پر ملیرایکسپریس وے کاروٹ تبدیل کردیاگیا، ناصرشاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کے مطالبے پر ملیر ایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے روٹ سے 400 سے 500 مکانات متاثر ہوں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ملیر ایکسپریس وے منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو و دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیر بلدیات سندھ نے بتایا کہ ملیر کے عوام کے مطالبے پر ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا روٹ تبدیل کردیا گیا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد روٹ کی تبدیلی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، سندھ حکومت کی کوشش تھی کہ کم سے کم آبادی متاثر ہو۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پروجیکٹ کے نئے روٹ کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ جام صادق پل سے قائد آباد فیز 1 پر کام کا آغاز کیا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی ملیر گھنور لغاری نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کے نئے روٹ سے 400 سے 500 کچے مکانات متاثر ہورہے ہیں، 40 ایکڑ نجی اراضی نئے روٹ میں آرہی ہے۔

وزیر بلدیاتی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی کہ متاثر ہونے والی آبادی کو متبادل فراہم کرنے کی نشاندہی کی جائے۔

 سندھ حکومت نے نومبر 2020 میں 39 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ملیر ایکسپریس وے کو ملیر ندی کے کنارے قیوم آباد کےپی ٹی انٹرچینج سے کاٹھور کے نزدیک کراچی حیدرآباد موٹروے تک تعمیر کیا جائے گا۔

محکمہ سرمایہ کاری نے وزیراعلیٰ کو بتایا تھا کہ 4 لین پر مشتمل ملیر ایکسپریس وے 36 ماہ میں مکمل ہوگا اور اس منصوبے میں 3 فلائی اوور اور 8 انڈر پاس بھی شامل ہوں گے۔ یہ ایکسپریس وے کے پی ٹی انٹر چینج قیوم آباد سے شروع ہوگا اور کاٹھور کے قریب کراچی حیدرآباد موٹر وے پر ختم ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:نالوں کے متاثرین کی آبادکاری کیلیے کمیٹی قائم

کراچی:نالوں کے متاثرین کی آبادکاری کیلیے کمیٹی قائم

این اے75: ضمنی انتخاب کا میدان آج سجےگا

این اے75: ضمنی انتخاب کا میدان آج سجےگا