in

عاصم احمد ایف بی آر چیئرمین تعینات

عاصم احمد ایف بی آر چیئرمین تعینات

وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے طور پر تعینات کردیا۔

وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی، عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعےعاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ عاصم احمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔

عاصم احمد اس سے قبل ممبر آئی ٹی تعینات تھے، نئےسیکریٹری ریونیو کی تعیناتی تک اگلے3ماہ فرائض انجام دیں گے۔عاصم احمد کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا بھی اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10اپریل کو ختم ہورہی ہے، انہیں 5 ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی جبکہ انکی جگہ نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسز سری لنکا کی فاتح سے تاج چھیننے والی مسز ورلڈ کی گرفتاری و رہائی جیتنے والی امیدوار کی عائلی زندگی پر انتظامیہ کا موقف بھی آگیا

مسز سری لنکا کی فاتح سے تاج چھیننے والی مسز ورلڈ کی گرفتاری و رہائی جیتنے والی امیدوار کی عائلی زندگی پر انتظامیہ کا موقف بھی آگیا

پاکستانی اداکار کو 11 سال پرانی تصویر پہچاننا مشکل

پاکستانی اداکار کو 11 سال پرانی تصویر پہچاننا مشکل