in

این اے249 ضمنی الیکشن: وفاقی وزیر ریلوے کو شوکاز نوٹس

Azam Swati

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے قواعد کی خلاف ورزی کی اور ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

وزیر ریلوے کے علاوہ تحریک لبیک کے رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری جبکہ 2امیدواروں مفتی نذیر احمد اور امجد اقبال آفریدی کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر ریلوے اور صوبائی اسمبلی کے ممبر پانچ روز جبکہ دونوں امیدوار کو تین روز میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این اے249: قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن کانوٹس

وزیر ریلوے سمیت چاروں افراد کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی گئی۔

کچھ روز قبل 4اپریل کو امیدواروں کی جانب سے بڑے سائز کے انتخابی بینرز لگانے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔

ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، جی ڈی اے اور دیگر پارٹی کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی اداکارہ کینسر کی شکار لیکن پھر ان کے باپ نے ایسا کام کردیا کہ فرط جذبات سے کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

معروف بھارتی اداکارہ کینسر کی شکار لیکن پھر ان کے باپ نے ایسا کام کردیا کہ فرط جذبات سے کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

Vaccination Center Khi_1

ایک اور کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری