in

کراچی:خاتون کی خودکشی،دھمکیاں دینے والے4افرادکیخلاف مقدمہ

کراچی:خاتون کی خودکشی،دھمکیاں دینے والے4افرادکیخلاف مقدمہ

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خود کشی کرنے والی خاتون کے بھائی نے ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے 4 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو متعدد افراد کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ مقدمہ شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق مرحومہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کے موبائل فون سے 3 آڈیو میسجز بھی ملے، جس میں اس نے کچھ افراد کا نام لیا تھا جو اسے دھمکیاں دے رہے تھے۔

آڈیو میسج میں بہن کا کہنا تھا کہ وہ ان دھمکیوں کے خوف سے خود کشی کر رہی ہے۔

ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا ہے کہ خاتون نے خود کشی سے قبل اپنی دوست کو آڈیو بیان بھیجا تھا۔ پولیس نے خود کشی کرنے والی خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ حاصل کرلی۔

خاتون کے بیان کو ایف آئی آر کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ آڈیو بیان میں خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جعلی نکاح کر کے ویڈیو بنائی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکاری سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی تھی حرا مانی

اداکاری سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی تھی حرا مانی

عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے