گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد سہیل کو ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ کے ڈی اے تعینات کردیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور 20 گریڈ کے سینئر افسر محمد سہیل کو ڈی جی ماس ٹرانزٹ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا، وہ 6 ماہ سے تعیناتی کے منتظر تھے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے محمد سہیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے کے طور پر کام کررہے تھے، انہیں اس عہدے سے ہٹا کر تعیناتی کے منتظر افسران کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔
محمّد سہیل کا شمار صوبہ سندھ کے سینئر افسران میں ہوتا ہے، انہیں ایم ڈی اے سے باہر پہلی بار تعینات کیا گیا ہے۔