in

کلائی سے کٹ کر جدا ہونے والے ہاتھ کو جوڑ دیا گیا

کلائی سے کٹ کر جدا ہونے والے ہاتھ کو جوڑ دیا گیا

بروقت آپریشن کے باعث مریض اب یہ ہاتھ حرکت بھی کرسکے گا

کراچی میں مشین میں آکر ہاتھ سے محروم مزدور کو کامیاب آپریشن کے بعد معذوری سے بچالیا گیا۔

کراچی کی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور عبدالباسط کا ہاتھ کٹنگ کرتے ہوئے بلیڈ کی زدمیں آگیا اور کلائی سے کٹ کرجدا ہوگیا تھا۔ زخمی مزدور کو بروقت کٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا 10 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔

ماہر ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرکے ہاتھ جوڑ دیا۔ آپریشن کرنے والے سرجن ڈاکٹرعاقل شاہ نےبتایا کہ ہاتھ میں خون کی شریانوں اورپٹھوں کو جوڑنا مشکل کام تھا تاہم بروقت آپریشن کے باعث مریض اب یہ ہاتھ حرکت بھی کرسکے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی حادثے میں عضو کٹ جانے کے بعد بروقت اسپتال پہنچایا جانا معذوری سےبچا سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سٹاک ایکس چینج میں کاروبا ر کا مثبت آغاز ڈالر17پیسے سستا

سٹاک ایکس چینج میں کاروبا ر کا مثبت آغاز ڈالر17پیسے سستا

Indian army in Kashmir

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4نوجوان شہید