in

تحریک انصاف پنجاب میں دوبارہ حکومت نہیں بناسکتی، سلمان نعیم

تحریک انصاف پنجاب میں دوبارہ حکومت نہیں بناسکتی، سلمان نعیم

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کا بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اب پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، عمران خان حکومت کے سربراہ ہیں، عمران خان کی اجازت کے بغیر جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی تھی، جہانگیر ترین نے پی ٹٰی آئی مخالف ووٹ دینے کا کہا تو سوچیں گے۔

سماء کے پروگرم 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ سب کچھ عمران خان کے مرضی سے ہورہا ہے۔

سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد عمران خان ہیں مگر ہمیں جہانگیر ترین نے پارٹی میں شامل کروایا، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ تحریک انصاف اب پنجاب میں دوبارہ حکومت نہیں بنا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں، اگر جہانگیر ترین پی ٹی آئی مخالف ووٹ دینے کا کہیں گے تو اس بارے میں سوچیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ سنی لیونی کے اپاٹمنٹ کی قیمت جانتے ہیں؟

کیا آپ سنی لیونی کے اپاٹمنٹ کی قیمت جانتے ہیں؟

کرکٹر فواد عالم کی ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر دیکھیں

کرکٹر فواد عالم کی ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر دیکھیں