in

کے ڈی اے ڈائریکٹر سمیت 6افراد کو 7سال قید

کے ڈی اے ڈائریکٹر سمیت 6افراد کو 7سال قید

احتساب عدالت نے جمعرات کو لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹس کی غیر قانونی کٹنگ کے کیس میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیت 6 افسران و ملازمین کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔

یاد ہے کہ سن 2016 میں قومی احتساب بیورو نے لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے عطا عباس و دیگر کے خلاف لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 پلاٹس غیر قانونی طور پر کاٹ کر فروخت کرنے پر ریفرنس دائر کیا تھا۔

عدالت نے پرجیکٹ میں پلاٹس کی اس غیر قانونی ڈیمارکیشن یعنی پلاٹس کاٹنے پر جن دیگر کو سزا سنائی ان میں فرید احمد یوسفانی، طاہر جمیل درانی، فرید نسیم، شاہد عمر اور وسیم اقبال شامل ہیں۔

عطا عباس سن 2013 سے سن 2014 تک مذکورہ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر رہے تھے جس دوران یہ پلاٹ ٹھکانے لگائے گئے۔ گریڈ 19 کے افسر عطا عباس کی کے ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے طور پر تقرری مارچ 2021 میں ہوئی تھی۔ قبل ازیں وہ ادارے میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر فائز تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں عطا عباس کو مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا کے علاوہ 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ قبل ازیں وہ ضمانت پر تھے جسے عدالت نے منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لوگ سیاست کے پیچھے چھپیں گے توانصاف کیسے ہوگا؟،شبلی فراز

لوگ سیاست کے پیچھے چھپیں گے توانصاف کیسے ہوگا؟،شبلی فراز

ٹیکساس: حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

ٹیکساس: حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی