in

ملتان:اپنی قبر خود کھودنے والا گرفتار کرلیاگیا

ملتان:اپنی قبر خود کھودنے والا گرفتار کرلیاگیا

علاقے والوں نے شکايت پر پولیس حرکت میں آئی

ملتان ميں اپنی قبر خود کھودنے اور وہاں مبینہ طور پر چلہ کاٹنے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا تھا تاہم پھر دو روز حراست میں رکھ کر اسے جانے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے سکندرآباد کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ قبرستان میں ملک سليم نامی شخص قبر کھود کر تین روز سے کوئی چلہ کاٹ ر ہا تھا۔ علاقے والوں نے شکايت پر پولیس نے جب سلیم کو گرفتار کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ آخرت کی تياری کر رہا تھا۔

عالم دين مفتی زبير نے سماء سے گفتگو کے دوران انتقال سے پہلے اپنی قبر کھدوانے کے عمل کو دين اسلام کے منافی اقدام قرار ديا۔

قبرستان کے گورکن نے بتايا کہ وہ قبر ملک سلیم نے عبادت کے لیے کھدوائی تھی ان کا مقصد آخرت کی تیاری کرنا تھا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ وہاں جائے نماز بھی رکھی گئی تھی اور وہ وہاں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوہاٹ میں قتل حریم کے لواحقین کاپولیس تفتیش پرعدم اطمینان

کوہاٹ میں قتل حریم کے لواحقین کاپولیس تفتیش پرعدم اطمینان

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیاویب سیریز کا ٹریلر جاری

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیاویب سیریز کا ٹریلر جاری