in

عمر سعید شیخ کو لاہور بھیج دیا گیا، حکام

Ahmed Omer Saeed

کراچی جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ نے عمر سعید شیخ کو ان کے آبائی شہر لاہور منتقل کردیا۔ وہ تقریباً 20 سال سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام قید تھے، انہیں عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری عمر سعید شیخ کو سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے الزام سے بری کردیا تھا، جس پر حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم عدالت عظمیٰ نے بھی عدالت عالیہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

عمر سعید شیخ پر 2002ء میں کراچی میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کے اغواء اور قتل کا الزام تھا، وہ تقریباً 20 سال سے قید میں ہیں۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سعید شیخ کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں کراچی جیل سے تقریباً شام 5 بجے لے جایا گیا، وہ بذریعہ ہوائی جہاز لاہور کا سفر کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس سے رابطہ کرنے پر ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمر سعید شیخ کو کوٹ لکھپت جیل میں قائم ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریسٹ ہاؤس جیل افسران کے زیر استعمال ہے اور انہیں (عمر سعید شیخ) کو اس کی اپنی حفاظت کے پیش نظر وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔

عمر سعید شیخ کی کراچی سے لاہور منتقلی کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔ محمود اے شیخ نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اہل خانہ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انہیں گھر پر رکھا جانا چاہئے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ عمر سعید شیخ کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی اس وقت اجازت دی تھی جب عمر کے اہل خانہ کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی جس میں اسے لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جہاں وہ خود رہائش پذیر ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال 47 سالہ عمر سعید شیخ کو قتل کے الزام سے بری کرتے ہوئے سزائے موت کالعدم قرار دے دیدی تھی، جبکہ اس کی سزا کو اغواء کے الزام کے تحت کم کرتے ہوئے تقریباً دو دہائیوں بعد رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیاویب سیریز کا ٹریلر جاری

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیاویب سیریز کا ٹریلر جاری

کیا اداکارہ میرا امریکہ کے پاگل خانے میں داخل ہیں؟

کیا اداکارہ میرا امریکہ کے پاگل خانے میں داخل ہیں؟