in

لاہور: خواجہ سرا کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، پولیس

لاہور: خواجہ سرا کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، پولیس

لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے ایک مکان سے خواجہ سرا کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، جس کی شناخت 25 سالہ چنوں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن کے ایک مکان سے خواجہ سرا کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا گتا ہے کہ اسے زندہ جلایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مقتول کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا جبکہ کرائم سین سے فنگر پرنٹس بھی اکٹھے کئے گئے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق مقتول چنوں کا تعلق منڈی احمد آباد سے تھا، خواجہ سرا کی لاش جس کمرے سے ملی اس کمرے سے گلی تک کے تینوں دروازے کھلے ہوئے تھے۔

کوارٹر مالک کے مطابق رقص کی بکنگ کیلئے لوگوں کا چنوں کے پاس آنا جانا  لگا رہتا تھا، لیکن کسی سے اس کا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران دو خواجہ سراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ تیسرے کی موت بھی پراسرار ہے، پانچ اپریل کو کراچی میں ایک خواجہ سرا ممتاز کی لاش ملی تھی جبکہ گزشتہ روز ٹیکسیلا میں فائرنگ کرکے خواجہ سرا ببلی کو قتل کردیا گیا تھا، واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا۔

ٹرانس جینڈر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 2015ء سے اب تک 73 خواجہ سراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ