in

چنیوٹ: ٹرانسفارمر دھماکے کے مقدمے پر وکلاء کا احتجاج،جھنگ روڈ بلاک

چنیوٹ: ٹرانسفارمر دھماکے کے مقدمے پر وکلاء کا احتجاج،جھنگ روڈ بلاک

ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی

چنیوٹ میں ٹرانسفارمر دھماکے میں غلط مقدمے درج کرنے پر وکلا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور جھنگ روڈ بلاک کردی گئی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

چنیوٹ میں 2 اپریل کو ٹرانسفارمر دھماکے کے واقعے میں واپڈا کی جانب سے مقامی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وکلاء مشتعل ہوگئے۔وکلا نے پولیس کوسیشن کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ڈسٹرکٹ بار کےصدر فتح شیر کھوکھر نے بتایا کہ وکلاء کی درخواست ہے کہ ملزمان کوفوری گرفتارکیا جائے اور اصل ملزمان کی گرفتاری تک ڈویژن بھرمیں احتجاج جاری رہےگا۔

صدر بار کا کہنا تھا کہ پولیس نے واپڈا کے ایس ڈی او کو مدعی بنا کر نجی کمپنی کے خلاف غلط مقدمہ درج کیا اورٹرانسفارمر دھماکے کے اصل ذمہ دار واپڈا اہلکار ہیں۔فتح شیر کھوکھر نے کہا کہ معزز وکیل کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم سےحکومت نہیں چلتی،بس خواتین کوروکناآتاہے،مریم

وزیراعظم سےحکومت نہیں چلتی،بس خواتین کوروکناآتاہے،مریم

غريب آدمی کو گھر بنانے کيلئے سستے قرضے ديئے جائينگے،عمران خان

غريب آدمی کو گھر بنانے کيلئے سستے قرضے ديئے جائينگے،عمران خان