in

خوشاب: عدالت پیشی پر جانے ولے 4افراد قتل

Punjab police

خوشاب میں مخالفین کی فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والے 4افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سندرال روڈ رمضان پورہ کے قریب پیش آیا جہاں 6 افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں رمضان پورہ کے قریب گھات لگائے مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ تین سال قبل شروع ہونے والی دشمنی میں اب تک دونوں گروپ کے 6 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ECP-3

این اے75 ڈسکہ: الیکشن کمیشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کااعلان

امریکا نے ایران سے پابندی اٹھانے کا شارہ دیدیا

امریکا نے ایران سے پابندی اٹھانے کا شارہ دیدیا