in

ہمارے کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، آرمی چیف

ہمارے کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، ان تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں جو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں، ایسے اقدامات سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپندی میں ملاقات کی،  جس میں خطے کی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ روسی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

  جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم خود مختاری، مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک کوآپریٹو علاقائی فریم ورک کی سمت میں کام کرتے رہیں گے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اُن تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں، ایسے اقدامات سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی سفیر سے گفتگو میں یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں۔

 ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں کثیر الجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچے تھے، اس سے قبل وہ بھارت کے دورے پر تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جج قتل کیس:ملزمان گرفتار کرلیے گئے

جج قتل کیس:ملزمان گرفتار کرلیے گئے

کوہاٹ:4سالہ حریم کےقتل کامعمہ حل ہوگیا

کوہاٹ:4سالہ حریم کےقتل کامعمہ حل ہوگیا