in

جہانگیر ترین خود کو عدالت سے کلیئر کرالیں، شہریار آفریدی

جہانگیر ترین خود کو عدالت سے کلیئر کرالیں، شہریار آفریدی

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کے نہایت قریب تھے، پارٹی کیلئے ان کی بہت خدمات ہیں مگر عمران خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جہانگیر ترین خود کو عدالت سے کلیئر کرالیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریک اںصاف کیلئے بہت خدمات ہیں، وہ عمران خان کے بہت قریب تھے مگر عمران خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی احسان فراموش نہیں رہے، عمران خان نہ بلیک میل ہوتے ہیں اور نہ کسی دباؤ میں آتے ہیں، احتساب پر ہمارا یقین ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شہریار آفریدی نے ایک سوال پر کہا کہ جس دن سے ہماری حکومت آئی ہے، اس دن سے حکومت کے جانے کی پیشگوئیاں کی جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو ان اراکین اسمبلی کا پتہ ہے جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے جو کرنا ہے کرلے، حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، اگلے 5 سال بھی ہماری ہی حکومت ہوگی، انشاء اللہ اگلے الیکشن میں سندھ میں بھی ہماری حکومت بنے گی۔

مکمل پروگرام دیکھیں۔

رہنماء ن لیگ مصدق ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ 2013ء الیکشن میں ہماری تیسری پوزیشن بھی نہیں تھی، ہم نے دھرنا غلط دیا تھا، جب جہانگیر ترین پر مقدمہ چلا تو عمران خان ان کا دفاع کرتے رہے، جہانگیر ترین پر پبلک کمپنی کے پیسے پرائیویٹ اکاؤنٹ میں ڈالنے کا الزام ہے، انہوں نے پبلک کمپنی کے پیسوں کا غلط استعمال کیا۔

ن لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان نے خود بھی ایمنسٹی لی ہوئی ہے، عمران خان نے کالا دھن سفید کرنے کی پہلی اسکیم کا فائدہ اٹھایا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختوا احتساب کمیشن نے جن لوگوں پر الزام لگایا تھا وہ ابھی بھی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے ناراض ارکین اسمبلی کو پتہ ہے کہ ہم اگلے الیکشن میں عوام کو مہنگائی کا جواب نہیں دے سکتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فخر زمان کی لگاتار دوسری سنچری

فخر زمان کی لگاتار دوسری سنچری

کچےکاعلاقہ اور علم کی شمع لیےموٹر سائیکل سوارلڑکی

کچےکاعلاقہ اور علم کی شمع لیےموٹر سائیکل سوارلڑکی