منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے2 گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرادیئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین الٹے بھی ہوجائیں تو ان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔
بدھ کو لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی ہوئی۔عدالت کو شہباز شریف نے بتایا کہ ان کے خلاف جو کیس لایا گیا ہے اس میں قیامت تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی۔سابق وزیراعلی نے برطانوی اخبار کی خبر کی تردید کا بھی حوالہ دیا۔
مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ ان کے ہر منصوبے میں بچت ہی ملے گی،کرپشن کے الزامات پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ سماعت کے موقع پرمریم اورنگزیب بھی عدالت پہنچیں اورحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
احتساب عدالت میں ڈپٹی کمشنر ایف بی آر بلال ضمیر اورریجنل ٹیکس آفیسر محمد شریف نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے جس کے بعد عدالت نے جرح کے لیے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔