in

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

تمام ووٹوں کا ریکارڈ محفوظ ہوگا

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے جس کے ذریعت صرف 1 کلک پر ووٹ کاسٹ ہوگا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں تمام امیدواروں کے انتخابی نشان الگ الگ خانے میں درج ہونگے۔ ووٹ کاسٹ کرنے والا اپنے پسندیدہ امیدوار یا جماعت کا انتخابی نشان دیکھ کر بٹن دبائے گا اورگرین لائن آن ہونے پر ووٹ کاسٹ ہوجائے گا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا دعوی ہے کہ تمام ووٹوں کا ریکارڈ محفوظ ہوگا اوربیلٹ پیپر پرنٹ بھی ووٹر کے سامنے ہوگا۔مشین کی سیکورٹی فول پروف ہے اور اس کی ہیکنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پولنگ ڈے پر مشین تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے زیرو نتائج دے گی اورجب ووٹنگ مکمل ہو گی تو حتمی نتیجے کی رپورٹ سامنے آ جائے گی جب کے ساتھ ہی بیلٹ پیپر رپورٹ بھی ہوگی۔انتخابی نتائج اگرعدالت میں چیلنج ہوئےتوالیکٹرانک اور بیلٹ دونوں کا ریکارڈ سامنے ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلے خلائی مشن کو 12 اپریل کو 60 برس ہوجائیں گے

پہلے خلائی مشن کو 12 اپریل کو 60 برس ہوجائیں گے

سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو پکڑ لیا اپنے ساتھ لے گئیں اور پھر ۔ ۔ ۔

سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو پکڑ لیا اپنے ساتھ لے گئیں اور پھر ۔ ۔ ۔