in

روس پاکستان کو مزید ڈیڑھ لاکھ اسپوٹنک ویکسین فراہم کریگا

russia-and-pakistan

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان کو مزید ڈیڑھ لاکھ اسپوٹنک فائیو ویکسین فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اب تک 50ہزار ویکسین فراہم کر چکے ہیں جبکہ مزید ڈیڑھ لاکھ ویکسین جلد فراہم کی جائے گی۔

سرگئی لیوروف نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کی طلب زیادہ ہے اور اس متعلق ہم ویکسین کی پیداوار کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس پہلے ہی بھارت اور بیلاروس جیسے ممالک کے ساتھ پیداواری معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم دوسرے ممالک کے ساتھ اپنی معاہدے کی ذمہ داریوں کے بھی پابند ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس صحت کے شعبے میں کافی ترقی کر چکا ہے اور روسی کی جانب سے بنائی گی کرونا ویکسین نے کافی اچھے نتائج مرتب کیے ہیں۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ روس سے کرونا ویکسین کی کمرشل درآمد کریں گے لیکن مقامی سطح پر روسی تعاون سے تیاری پر بات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی اسپتالوں نے عام شہریوں کو یکم اپریل سے روسی اسپوٹنک فائیو ویکسین لگانا شروع کر دی ہے۔

روس کی جانب سے فراہم کی گئی 50ہزار ویکسین 8مارچ کو پاکستان پہنچی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فنکاراپنے فن کیلئے رائلٹی کے مستحق ہیں

فنکاراپنے فن کیلئے رائلٹی کے مستحق ہیں

Shahzad Akber Pc Lhr 01-04

چینی بحران ختم کرنے کیلئے قیمت کاتعین ضروری ہے، شہزاداکبر