in

کراچی: موسمیات کے قریب دھماکہ،3افراد جاں بحق،5 زخمی

کراچی: موسمیات کے قریب دھماکہ،3افراد جاں بحق،5 زخمی

ابتدائی طور پر دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کا لگتا ہے

کراچی کےعلاقے موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے میں 1 خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی پولیس گلشن اقبال معروف بن عثمان  کے مطابق بدھ کی صبح  یونی ورسٹی روڈ کے نزدیک موسمیات کےقریب پیزا بنانے والی دکان میں گیس سلنڈرز موجود تھے جس کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔دھماکےمیں 3 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ واضع کرے گا کہ دھماکا کس چیز کا تھا۔ ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ عمارت کو چیک کرنےکیلئےبلڈنگ کنٹرول والوں کو طلب کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے وقت کےالیکٹرک کی گاڑی عملے سمیت دکان کے باہر موجود تھی۔ دھماکے سے کے الیکٹرک کی گاڑی سمیت دیگر 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کے الیکٹرک کی گاڑی کے ڈرائیورکی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔علاقے کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کردیا گیا ہے اورشہریوں کو دکان سے دور رکھا جارہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کیسز میں اضافہ: نئی دلی میں رات کاکرفیو نافذ

کرونا کیسز میں اضافہ: نئی دلی میں رات کاکرفیو نافذ

کپل شرما کے مداح کی ان کیساتھ کام کرنے کی خواہش لیکن اداکار نے کیا جواب دیا؟ ہنسی روکنا مشکل

کپل شرما کے مداح کی ان کیساتھ کام کرنے کی خواہش لیکن اداکار نے کیا جواب دیا؟ ہنسی روکنا مشکل