in

اہم خبر: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

News-Outlook_urdu-version

بدھ 7اپریل کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا جس میں آئندہ 2 روز میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق بھی پارلیمانی کمیٹی  تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کا ٹاسک سینیٹرعلی ظفر کے سپرد کر دیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افريقہ تيسرے ون ڈے ميں آج آمنے سامنے ہوں گے۔ فيصلہ کن معرکے سے پہلے تبديليوں کا امکان ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد بطور بيٹسمين تيسرا ميچ کھيليں گے، محمد نواز انجرڈ شاداب خان کی جگہ ليں گے جبکہ حسن علی اور عثمان قادر کی بھی ٹيم ميں شموليت کا امکان ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزيراعظم سميت ديگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کريں گے۔ پاکستان اور روس کے درميان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔

کرونا ویکسین مہنگی خریدنے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اسد عمر کو سندھ حکومت کی شکایت لگا دی۔ سندھ حکومت کمپنی کے بجائے مڈل مین سے مہنگے داموں ویکسین خرید رہی ہے، سندھ کی ویکسین خریداری وفاقی احکامات کےخلاف اور غیرقانونی ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے ميں 15 روز کيلئے شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کر ديا۔ ہفتے ميں دو روز کيلئے بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی جبکہ اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 9 اپریل کو طلب کر لیا۔ نوٹس ميں کہا گيا ہے کہ آپ نے کاروبار خود سے طے کردہ قیمت 4 ارب 35 کروڑ ميں بيچا۔ کيا کاروبار بیچنے کیلئے کوئی اشتہار دیا تھا؟ يہ پيسہ کہاں خرچ کيا؟ منی ٹريل دی جائے۔

اے اين پی کے بعد پيپلز پارٹی بھی پی ڈی ايم سے عليحدگی کيلئے تیار ہوگئی۔ سينٹرل ايگزيکٹو کميٹی کے اجلاس ميں استعفوں نہيں بلکہ عليحدگی پر غور کيا جائے گا۔ اے اين پی کے ايمل ولی خان نے بلاول بھٹو سے رابطہ کرکے فيصلے سے آگاہ کيا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

سیالکوٹ:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانیں سیل، جرمانےعائد

سیالکوٹ:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانیں سیل، جرمانےعائد