in

شمالی وزیرستان: 70 رکنی رویت ہلال کمیٹی تشکیل

MOON, PAKISTAN, EID UL ADHA

جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان نے علماء کرام پر مشتمل 70 رکنی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنماء احمد الدین نے کہا کہ کمیٹی مفتیان کرام پر مشتمل ہے جو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 13 اپریل کو 2 مقامات فقیران مسجد میر علی اور مولانا قاری محمد رومان مسجد میرانشاہ میں بیٹھے گی۔

احمد الدین کا کہنا تھا کہ کمیٹی مکمل طور پر خود مختار ہوگی اور چاند کی رویت سے متعلق شھادتوں کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرستان کے تمام علماء کمیٹی کے فیصلے کے پاپند ہوں گے اور کمیٹی کے فیصلے سے انحراف کرنیوالے افراد کا علماء کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خلاف قانون ویڈیوز یوٹیوب پرکم دیکھی جاتی ہیں

خلاف قانون ویڈیوز یوٹیوب پرکم دیکھی جاتی ہیں

پی ڈی ایم سے مریم کولیڈربنانے کامقصدحاصل کیاگیا، نبیل گبول

پی ڈی ایم سے مریم کولیڈربنانے کامقصدحاصل کیاگیا، نبیل گبول