in

پی ڈی ایم سے مریم کولیڈربنانے کامقصدحاصل کیاگیا، نبیل گبول

پی ڈی ایم سے مریم کولیڈربنانے کامقصدحاصل کیاگیا، نبیل گبول

پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کس نے کیا ڈیل کی، پنجاب حکومت گرا کر حمزہ کو وزیراعلیٰ بنانے کا کہا تھا، ن لیگ نے خود انکار کردیا، پی ڈی ایم کے ذریعے مریم نواز کو لیڈر بنانے کا مقصد حاصل کیا گیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں کہا کہ مسلم لیگ نون کو پی ڈی ایم کا مقصد مل گیا ن لیگ کا مقصد مریم نواز کو پی ڈی ایم کے ذریعے  لیڈر بنانا تھا ڈیڑھ سال میں مریم نواز ایک گھریلو خاتون سے لیڈر بن گئیں۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ کس کے کہنے پر انہوں نے کہا کہ 2 دن میں استعفے جمع کریں، کس نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کو اب پی ڈی ایم سے فارغ کردیں، ہم نے تو پہلے کہا تھا کہ ہم سندھ اسمبلی سے استعفے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قیادت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ن لیگ کیخلاف بات مت کریں مگر ن لیگ والے ہمارے بارے میں ایسی باتیں کررہے تھے جو ہمارے لیے ناقابل برداشت تھیں، ہم کب تک خاموش رہتے، اب ہم بتائیں گے کہ کس نے کیا ڈیل کی۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کو کہا تھا پنجاب حکومت گرا کر دکھائیں گے، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنادیتے ہیں مگر انہوں نے کہا ہمیں حمزہ شہباز قبول نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

MOON, PAKISTAN, EID UL ADHA

شمالی وزیرستان: 70 رکنی رویت ہلال کمیٹی تشکیل

قصور میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو بڑی سزا مل گئی

قصور میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو بڑی سزا مل گئی