in

پنجاب: بین الصوبائی آمدورفت ہفتے میں2دن بندرکھنے کافیصلہ

پنجاب: بین الصوبائی آمدورفت ہفتے میں2دن بندرکھنے کافیصلہ

پنجاب حکومت نے ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری پنجاب پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب نے ہفتی اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کروناوائرس: 24گھنٹوں میں ریکارڈ 103ہلاکتیں

نوٹيفيکيشن کے مطابق صرف میڈیکل اورایمرجنسی ٹرانسپورٹ اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی گڈزٹرانسپورٹ کو نقل وحمل کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل اتھارٹیز کو ارسال کردیا گیا جبکہ متعلقہ اسٹاف کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بندش کا اطلاق 10اپریل سے ہوگا۔

کرونا وائرس: لاہور میں42، پنجاب میں 88اموات

دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس سے 88اموات ہوئیں جبکہ صرف لاہور میں 42افراد لقمہ اجل بنے۔ ملک میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 103افراد انتقال کرگئے جبکہ 3ہزار 953کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کااعلان

دوسری جانب ملک میں فعال کیسز کی تعداد 6لاکھ 96ہزار 184سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 14ہزار 924افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قصور میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو بڑی سزا مل گئی

قصور میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو بڑی سزا مل گئی

کیا گلوکار اذان سمیع خان ماڈلنگ کریں گے؟

کیا گلوکار اذان سمیع خان ماڈلنگ کریں گے؟