in

بلوچستان میں دو ہفتوں کیلئے شادی ہالز بند

بلوچستان میں دو ہفتوں کیلئے شادی ہالز بند

بلوچستان حکومت نے 2 ہفتوں کیلئے شادی ہالز اور ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی۔ کرونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک برقرار رہے گا، اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر شادی ہالز بھی 15 دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق 20 اپریل تک شادی ہالز میں تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کےالیکٹرک کے سربراہ کاوزیراعظم کوخط

کےالیکٹرک کے سربراہ کاوزیراعظم کوخط

خواتین کیلئے اداکارہ ہاجرہ یامین کی نظم

خواتین کیلئے اداکارہ ہاجرہ یامین کی نظم