in

کین کمشنرکوشوگر ملوں سےکل تک80  روپے فی کلو میں چینی اٹھانےسےروکدیا

کین کمشنرکوشوگر ملوں سےکل تک80  روپے فی کلو میں چینی اٹھانےسےروکدیا

لاہورہائیکورٹ نے کین کمشنر کو شوگر ملوں سے  کل تک  80  روپے چینی اٹھانے سے روک دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نےتاندلیانوالہ شوگرملزسمیت دیگر شوگرملزکی درخواستوں پر سماعت کی جس میں سرکاری طورپرچینی کی قیمت مقررکرنےکےاقدام کو چیلنج کیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نےدرخواستیں سماعت کیلئےجسٹس شاہد وحید کو بجھوا دیں۔سماعت کےدوران عدالت نے استفسارکیا کہ حکومت نےجوکمیٹی بنائی ہےاس کےپاس چینی کی قیمیتیں چیک کرنے کا اختیار ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئےکہ رمضان سے پہلے قیمتوں کے تعین کا معاملہ ہےاوراس کا جائزہ لینا ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد نے شوگرمل مالکان کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کین کمشنر کو شوگر ملوں سے  کل تک  80  روپے چینی اٹھانے سے روک دیا۔عدالت نے سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر اور ایف بی آر کے نمائندوں کو بدھ 7 اپریل کوطلب کرلیا۔

جسٹس شاہد جمیل نےاستفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیا قیمتوں کے تعین کا اختیار وفاق کا ہے یا صوبائی حکومت کے پاس ہے۔رولز واضح کئے بغیر کیا قیمت کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس شاہد نے مزید استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ قیمت کے تعین کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے قانون کے مطابق کوئی طریقہ کار واضح کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے قیمتوں کے تعین کے لئے ابھی تک کوئی قانون نہیں بنایا۔پنجاب حکومت نے 2 اپریل کو شوگر ملز کے لئے 80 روہے چینی کی قیمت مقرر کی اورقیمتیں مقرر کرنے کے لئے شوگرمل مالکان کا موقف نہیں سنا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا تعین کرنے کے متعلق کیس فل بنچ میں زیر سماعت ہے۔گنےکی قیمت اور دیگر اخراجات زیادہ ہونے کے باعث 80 روپے میں چینی فروخت نہیں کرسکتے۔

اس کےعلاوہ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےتمام ڈویژن میں وزراء کو چینی نرخ مانیٹرنگ کرنےکا ٹاسک سونپ دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کوغریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو چینی کے اسٹاک اور نرخ کے بارے ميں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہےاوررمضان میں اور اس سے پہلے چینی کی وافرسپلائی برقرار رکھنے کا بھی حکم ديا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل؟

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل؟

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت دوبارہ کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ جانئے

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت دوبارہ کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ جانئے